ابنا: سید احمد الصافي نے، جو مرجع دینی آیت اللہ سيستاني کے نمائندے ہیں، کہا کہ داعش کے خلاف جدوجہد کا اعلان ملک گیر ہے کیونکہ یہ عراق کے مقدس مقامات اور عوام کے لئے خطرہ ہے۔ عراق کے مذہبی رہنماؤں کے مطابق موجودہ وقت میں عراق بہت شدید بحران سے گزر رہا ہے ایسے میں ملک کی سلامتی، قومی ذمہ داری ہے۔
مراجع کرام کے فتوؤں کے بعد سے ہی عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں لوگ بڑی تعداد میں رضاکارانہ طور پر داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ ان رضاکاروں نے نجف اشرف کی سڑکوں پر مارچ کرکے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا۔
اس کے علاوہ مقدس شہر کربلائے معلی، کاظمین، اورسامراء اور دیگر شہروں میں بھی رضاکارانہ طور پر لوگوں نے جنگ میں حصہ لینے کے لئے نامزدگی کروائی ہے۔
.......
/169